خیبرپختونخوا حکومت کانیشنل ہیلتھ لیبارٹری اسلام آباد کی طرز پر پشاور میں جدید طبی لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ
10 اگست 2017 (16:44)
0

خیبرپختونخوا حکومت نے نیشنل ہیلتھ لیبارٹری اسلام آباد کی طرز پر پشاور میں جدید طبی لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس مقصد کے لئے عالمی ادارہ صحت اور قومی ادارہ صحت اسلام آباد تکنیکی معاونت اور آلات فراہم کریں گے۔
صوبائی حکومت نے لیبارٹری کے قیام کے لئے پندرہ کروڑ روپے مختص کئے ہیں جو اس سال اکتوبر میں کام شروع کردے گی۔ لیبارٹری کے قیام سے قومی ادارہ صحت پر بوجھ کم ہوگا جو اس وقت نہ صر ف پورے ملک بلکہ افغانستان سے بھی نمونے وصول کرتا ہے۔