این اے120 میں ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل شروع
10 اگست 2017 (16:03)
0

قومی اسمبلی کے حلقے این اے120 میں ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل آج لاہور میں صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر میں شروع ہوگیا۔ کاغذات نامزدگی ہفتے کے روز تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے نمائندے کو بتایا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اس ماہ کی پندرہ سے سترہ تاریخ کو ہوگی۔
ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 21 تاریخ کو جمع کرائی جاسکیں گی جبکہ اپیلٹ ٹربیونل ان اپیلوں پر فیصلہ اس ماہ کی چوبیس تاریخ تک کریں گے۔ترجمان نے کہاکہ امیدوار 25 تاریخ تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست رواں ماہ کی چھبیس تاریخ کو شائع کی جائے گی۔
حلقے میں پولنگ اگلے ماہ کی سترہ تاریخ کو ہوگی۔