آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم سنوکر چمپئن شپ ، فائنل پاکستان کی دونوں ٹیموں کے درمیان
10 اگست 2017 (15:51)
0

آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم سنوکر چمپئن شپ کا فائنل پاکستان کی دونوں ٹیموں کے درمیان آج مصر کے شہر Hurghada میں کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان نے ایونٹ میں دو ٹیمیں بھجوائی ہیں۔

محمد سجاد اور اسجد اقبال پاکستان ون جبکہ بابر مسیح اور محمد آصف پاکستان ٹوکی نمائندگی کررہے ہیں۔ پاکستان کی دونوں ٹیموں کے چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچے کے باعث پاکستان سنوکر کاایک اور عالمی اعزاز حاصل کرے گا۔