10 اگست 2017 (15:08)
0

سابق وزیراعظم نوازشریف کے قافلے نے کچہری چوک راولپنڈی سے لاہور کے لئے اپنے سفر کا دوبارہ آغازکیا ہے۔اس سے پہلے کل رات کمیٹی چوک راولپنڈی میں ایک بڑے اجتماع اور ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ یہ وقت ہے کہ ملک میں جمہوریت کو مستحکم کیاجائے۔انہوں نے اس بات کو پاکستان کی تاریخ کاتاریک پہلوقراردیاکہ ملک کے کسی وزیراعظم کو اُس کی آئینی مدت مکمل نہیں کرنے دی گئی۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ اُن کے خلاف بدعنوانی کاکوئی الزام نہیں ہے اور اُنہیں اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیاگیا۔
انہوں نے کہاکہ ریلی کامقصد اُنکی عہدے پر بحالی نہیں بلکہ یہ ملک کی بہتری ہے۔
ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے نوازشریف نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک تاریخی منصوبہ ہے جو ملک کی ترقی وخوشحالی کی راہ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ دوہزاراٹھارہ تک لوڈشیڈنگ پر مکمل قابو پالیا جائے گا۔