مراد علی شاہ کا سندھ میں تعلیم کانظام بہتر بنانے کے عزم کاا ظہار
10 اگست 2017 (12:48)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں تعلیم کانظام بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔جمعرات کو کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا۔
اجلاس کو بتایاگیا کہ تعلیمی شعبے میں عالمی بنک، یورپی یونین اور جائیکا کے تعاون سے غیرملکی فنڈنگ کے چھ منصوبوں پرکام جاری ہے۔