قومی اسمبلی کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں گرانقدر قربانیوں پرسکیورٹی فورسز کو شاندار خراج عقیدت پیش
10 اگست 2017 (12:39)
0

قومی اسمبلی میں دیر میں دہشت گرد ی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ارکان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں گرانقدر قربانیوں پرسکیورٹی فورسز کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہاکہ دشمن پاکستان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں اور ان کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز تحسین کی مستحق ہیں۔