شمالی کوریا کا امریکی علاقے گوام کو نشانہ بنانے پر غور
10 اگست 2017 (11:57)
0

شمالی کوریانے کہاہے کہ وہ اس مہینے کے وسط تک امریکی علاقے گوام کے قریب چارمیزائل فائر کرنے کے لئے تیارہے۔ سرکاری میڈیا کاکہناہے کہ اگرصدر Kim Jong-Un نے منصوبے کی منظوری دی تو Hwasong-12 نامی راکٹ جاپان کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے گوام سے تقریباً تیس کلومیٹرکے فاصلے پر سمندرمیں گریں گے۔

صدرڈونلڈٹرمپ کی طرف سے شمالی کوریا کو سنگین نتائج کی دھمکی کی مذمت کی گئی اور امریکی صدر کے اس رویے کو بلاجوازقراردیاگیا۔