صدر ممنون حسین نے ڈاکٹر روتھ فائو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔

File Photo

جرمن نژاد پاکستانی نن ڈاکٹر روتھ فائو کراچی میں انتقال کر گئیں
10 اگست 2017 (11:51)
0

جرمن نژاد پاکستانی نن ڈاکٹر روتھ فائو آج کراچی میں انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 87 برس تھی۔  ڈاکٹر روتھ سوسائٹی آف Daughters آف دی ہارٹ آفMary کی رکن تھیں۔ انہوں نے اپنی زندگی پاکستان میں تپ دق اور جذام کے مریضوں کی خدمت کے لئے وقف کی۔

صدر ممنون حسین نے ڈاکٹر روتھ فائو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم ڈاکٹر فائو کو ملک کے لئے مثالی خدمات پر سلام کرتی ہے۔ صدر نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کو اپنا آبائی ملک بنایا اور ا ن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر روتھ فائو کی طرف سے قائم کردہ انسانیت کی خدمت کی شاندار روایت جاری رکھی جائے گی۔