File Photo

بھارت جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے:گیلانی
10 اگست 2017 (11:47)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

سری نگر میں ایک بیان میں انہوں نے کشمیری عوام کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت اور اس کے آلہ کاروں کے مذموم عزائم سے خبردار کیا ۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ کشمیری کسی کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ہر قیمت پر اس کا تحفظ کریں گے۔