الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توہین عدالت کے مقدمے میں اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا
10 اگست 2017 (11:44)
0

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو توہین عدالت کے مقدمے میں اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے۔ پانچ رکنی الیکشن کمیشن نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں مقدمے کی پھرسماعت کی۔ کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن کو توہین عدالت پر کارروائی کا اختیار ہے۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ سے اس ماہ کی تیئس تاریخ تک جواب طلب کیا ہے۔
اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے مقدمے کی سماعت کے لئے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا۔