File Photo

نوازشریف کو اپنی نااہلی کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست میں اپنے دفاع کامکمل حق حاصل ہے:وزیراعظم
10 اگست 2017 (10:14)
0

ایک انٹرویومیں وزیراعظم نے کہاکہ نوازشریف کو عدالت عظمیٰ کے پانچ رکنی بنچ کی طرف سے اپنی نااہلی کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست میں سپریم کورٹ کے فل بنچ کے سامنے اپنے دفاع کامکمل حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ حکومت نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر مکمل عملدرآمدکیاتاہم معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ نظرثانی درخواست کو خصوصی اہمیت دیناسپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے۔

اقامہ سے متعلق ایک سوال پر وزیراعظم نے کہاکہ نوازشریف نے یہ ویزہ اس وقت لیا جب وہ ملک کے وزیراعظم نہیں تھے اور جلاوطنی کی زندگی گزاررہے تھے۔ انہیں اس بات پرناہل کیاگیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی کمپنی سے نہ تو تنخواوصول کی اور نہ ہی اسے اپنے اثاثوں میں ظاہرکیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ دبئی حکومت نے لاکھوں افراد کومخصوص مدت کیلئے اقامہ جاری کر رکھا ہے اور پاکستان میں کوئی ایسا قانون نہیں ہے جس کے تحت اس سہولت کے حصول کی مخالفت کی گئی ہو۔