پاکستانی نوجوا ن ملک کی اقتصادی ،ثقافتی اور سماجی ترقی میں اہم کرداراداکرسکتے ہیں: ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر اقوام متحدہ
controls_toggle
00:00

00:00
player_volume
10 اگست 2017 (09:08)
0

اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹرNeil Buhne نے کہاہے کہ پاکستانی نوجوا ن ملک کی اقتصادی ،ثقافتی اور سماجی ترقی میں اہم کرداراداکرسکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل سے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔

Neil Buhne نے کہاکہ نوجوان قیام امن میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں کیونکہ نوجوان افراد نئی سوچ اورنئی صلاحیتوں سے مالامال ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی نوجوان خواتین سازگارماحول ملنے پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکتی ہیں۔
Neil Buhne نے کہاکہ اقوام متحدہ کے ادارے اورتنظیمیں نوجوان پاکستانی خواتین کوصحت اورتعلیم جیسے شعبوں میں شمولیت کاموقع فراہم کررہی ہیں۔