یمن، صومالیہ ،جنوبی سوڈان اور شمال مشرقی نائیجیریامیں تنازعات قحط کی وجہ بن سکتے ہیں:اقوام متحدہ
10 اگست 2017 (09:02)
0

اقوام متحدہ نے خبردارکیاہے کہ یمن، صومالیہ ،جنوبی سوڈان اور شمال مشرقی نائیجیریامیں تنازعات تقریباً دوکروڑ افراد کے لئے قحط کی وجہ بن سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ان ملکوں کو خبردارکیاہے کہ وہ اپنے تنازعات ختم کریں اور عوام کے لئے محفوظ بروقت اوربلاتعطل انسانی امداد کی فراہمی کی اجازت دیں۔