File Photo

جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی کے سپیکرنے کہاہے کہ اُنکے ملک کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں
10 اگست 2017 (08:52)
0

کوریا کی کاروباری اور تجارتی کمپنیاں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اقتصادی شرح نمو سے متاثرہوئی ہیں اور انہوں نے پاکستانی کمپنیوں کے اشتراک سے کاروبار کے آغاز اور اسکے فروغ میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی کے سپیکر Chung Sye Kyun نے ان خیالات کااظہارایوان صنعت وتجارت لاہور سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔
Chung Sye Kyun نے کہاکہ آنے والے وقت میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا کیونکہ دونوں ملک مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے ضروری اقدامات کررہے ہیں۔