File Photo

ملک میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان
10 اگست 2017 (08:36)
0

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران ہزارہ، گوجرانوالہ، لاہور ،راولپنڈی،سرگودھا، پشاور،کوہاٹ ،بنوں ، فاٹا، اسلام آباد اورکشمیرمیں اکثرمقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
جمعرات کی صبح ریکارڈ کیاگیا بعض اہم شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد 21ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور 30
پشاور 27
کراچی 28
کوئٹہ 22
گلگت 19
مری 16
اور مظفرآباد 23ڈگری سینٹی گریڈ