File Photo

عوام کی عدالت نے نوازشریف کو بری کردیاہے: مریم اورنگزیب
10 اگست 2017 (07:50)
0

اطلاعات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عوام کی عدالت نے نوازشریف کو بری کردیاہے کیونکہ انہیں اپنے ووٹوں سے منتخب کرنے والے جانتے ہیں کہ انہوں نے کوئی بدعنوانی نہیں کی۔

پی ٹی وی سے ایک انٹرویو میں انہو ں نے کہاکہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے کاروان کے دوران لوگوں نے جس یکجہتی کااظہار کیا اس سے یہ بات بلاشک وشبہ ثابت ہوگئی ہے کہ پوری قوم کو محمدنوازشریف پراعتمادہے۔
ریاستی اداروں کے درمیان ٹکرائوسے متعلق تاثرکومسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے ہمیشہ اداروں کااحترام کیاہے اوروہ قانون کی سربلندی پر یقین رکھتے ہیں۔