File Photo

وزیراعظم کی بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو بجلی کی ترسیل میں ضیاع کی روک تھام کاقابل عمل حل پیش کرنے کی ہدایت
10 اگست 2017 (07:39)
0

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ بجلی کی ترسیل میں ضیاع کی روک تھام کاقابل عمل حل پیش کیاجائے۔

اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ وہ زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کریں تاکہ بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایااوراعانت کے بوجھ کو کم کیاجاسکے۔
شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ توانائی میں خودکفالت کاحصول حکومت کی اولین ترجیح ہے۔