File Photo

خیبرایجنسی کی وادی راجگال سے دہشت گردوں کاصفایا کردیاگیاہے:ڈی جی آئی ایس پی آر
10 اگست 2017 (07:31)
0

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل آصف غفورنے کہاہے کہ راجگال وادی میں آپریشن خیبرفورمیں کامیاب پیشرفت جاری ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ آپریشن بارہ سے چودہ ہزارفٹ کی بلندی پر شروع کیاگیا۔وہاں کارروائی کے لئے فوج پہنچ سکتی تھی لیکن اتنی بلندی پراسلحہ وگولہ بارود اور راشن سمیت کمک کی فراہمی کو یقینی بنانا اتناآسان نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ علاقہ خالی کرایاگیاہے اور اب اس کی مکمل صفائی کاعمل جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹرجنرل نے کہاکہ وہ اگلے دویاتین دن میں ایک پریس کانفرنس میں آپریشن خیبرفورکی تکمیل کااعلان کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ آپریشن ردالفسادکی بنیادی خصوصیت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کرنا ہے جو پاکستان بھرمیں بعض مقامات پر چھپے ہوئے ہیں۔