File Photo

نوازشریف پارٹی اور ملک کا اثاثہ ہیں:احسن
10 اگست 2017 (07:26)
0

وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کی ریلی کو سیکیورٹی فراہم کرنا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے تحریک انصاف اورعوامی تحریک کو بھی ڈی چوک کے دھرنوں کے دوران سیکیورٹی فراہم کی تھی۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف تین مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئے اور وہ پارٹی اور ملک کا اثاثہ ہیں،یہی وجہ ہے کہ انہیں سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کسی کے خلاف مارچ یاریلی نہیں نکال رہے۔