وزیر مملکت نے کہا کہ پائیدار ترقی کے حصول کیلئے قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں میں ٹاسک فورس تشکیل دئیے گئے ہیں۔

صحت مند معاشرے سے ہی پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں،مریم اورنگزیب
10 اپریل 2017 (22:29)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صرف صحت مند معاشرے سے ہی پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں سن موومنٹ گرڈا وربرگ کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صحتمند پاکستان کیلئے انتھک کوششیں کررہی ہے جو پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے حصول کیلئے قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں میں ٹاسک فورس تشکیل د دئیے گئے ہیں۔