خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی جاسوس کی سزائے موت پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کے لئے ایک وارننگ ہے۔

File photo

کلبھوشن یادیو کی سزائے موت قانون کے مطابق ہے،وزیر دفاع
10 اپریل 2017 (22:25)
0

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت قانون کے مطابق ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی جاسوس کی سزائے موت پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کے لئے ایک وارننگ ہے۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کی سرگرمیوں کے پیچھے بھارتی حکومت ہے۔
وزیر دفاع نے بھارت کے اس موقف کو مسترد کیا کہ بھارتی جاسوس کی سزائے موت قتل عمد ہے۔
انہوں نے کہا کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث ہے اور ٹرائل کے دوران تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے۔
خواجہ آصف نے واضح کیا کہ اگر کوئی پاکستان کی سلامتی اور یکجہتی کیلئے خطرہ پیدا کرئے گا تو قانون اپنا راستہ لے گا۔


comments powered by Disqus