سردار مہتاب کی محکمہ موسمیات کو آلات میں بہتری لانے کی ہدایت
10 اپریل 2017 (22:21)
0

شہری ہوابازی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سردار مہتاب احمد خان نے محکمہ موسمیات پر زور دیا ہے کہ وہ قدرتی آفات کے نقصانات کو کم کرنے کیلئے اپنے آلات میں بہتری لائے ۔
انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے خبردار کرنے والے نظام ، مواصلاتی سہولیات اور پیش گوئی کرنے والی تکینک میں بہتری سے قدرتی آفات کے خطرات اور نقصانات کم کرنے میں مدد ملے گی۔


comments powered by Disqus