بری فوج کے سربراہ نے یہ بات پیر کے روز راولپنڈی میں مردم شماری سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔

file photo

آرمی چیف کا خانہ و مردم شماری ہر قیمت پر مکمل کرنے کا عزم
10 اپریل 2017 (20:10)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے خانہ اور مردم شماری ہر قیمت پر مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔انہوں نے یہ بات پیر کے روز راولپنڈی میں مردم شماری سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔
بری فوج کے سربراہ کو مردم اور خانہ شماری کے عمل کے بارے میں بتایا گیا ۔انہوں نے مردم شماری سینٹر کے امدادی مرکز کی کارکردگی کو سراہا۔
قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ خانہ اور مردم شماری بہترین طریقے سے جاری ہے جو فوجی اور سول حکام کی مشترکہ کامیابی ہے۔
انہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی اور سول افسران کو خراج تحسین پیش کیا ۔


comments powered by Disqus