امور کشمیر کے وزیر چوہدری برجیس طاہر نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی ہے

file photo

پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے سیاسی ، اخلاقی حمایت جاری رکھے گا: برجیس طاہر
10 اپریل 2017 (18:12)
0

امور کشمیر کے وزیر چوہدری برجیس طاہر نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہئے اور بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کو رکوانا چاہئے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت نے انسانیت کے خلاف اپنے جرائم چھپانے کیلئے انسانی حقوق کے کارکنوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
برجیس طاہر نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے ان کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور دنیا کے ہر فورم پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائے گا۔


comments powered by Disqus