وزیر اعظم جیکب آباد میں مختلف ترقیاتی سکیموں کا اعلان کریں گے

file photo

وزیر اعظم نواز شریف جمعہ کو جیکب آباد کا دورہ کریں گے:سرفراز جاٹیو
10 اپریل 2017 (18:01)
0

پاکستان مسلم لیگ نواز سندھ کے صدر بابو سرفراز جاٹیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف جمعہ کو جیکب آباد کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے پیر کے روز لارکانہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے صوبہ سندھ کیلئے صحت کے کارڈز، یونیورسٹیوں اور ہسپتالوں کے قیام سمیت مختلف ترقیاتی سکیموں کا اعلان کیا ہے۔
بابو سرفرار جاٹیو نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے عوام کی بہتری کیلئے کام کرنے کا عزم کررکھا ہے۔


comments powered by Disqus