چین ، جنوبی کوریا کا شمالی کوریا کیخلاف سخت پابندیاں عائد کرنیکا فیصلہ
10 اپریل 2017 (17:46)
0

چین اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی جانب سے دور تک مار کرنے والے میزائل یا ایٹمی تجربات جاری رکھنے کی صورت میں اس پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بات جنوبی کوریا کے جوہری امور کے سربراہ کم ہانگ کیون نے آج سیئول میں جزیرہ نما کوریا کے امور سے متعلق چین کے نمائندہ خصوصی Wu Dawei کے ساتھ ملاقات کے بعد کہی۔
انہوں نے کہا کہ فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پیانگ یانگ کی جانب سے مزید ایٹمی تجربات کی صورت میں اقوام متحدہ میں سخت قرارداد منظور کی جانی چاہئے۔