سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تحقیق کو فروغ دینے کی ضرورت پرزوردیا ہے

اقتصادی راہداری سے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئے مواقع پیدا ہوئے :رانا تنویر حسین
10 اپریل 2017 (17:21)
0

سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر رانا تنویر حسین نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تحقیق کو فروغ دینے کی ضرورت پرزوردیا ہے۔
وہ پیر کے روز اسلام آباد میں ایک ورکشاپ سے خطاب کررہے تھے جس کا عنوان تھا پاکستان میں صنعتی ترقی کیلئے Robotics ٹیکنالوجی کا اطلاق۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ Robotics ٹیکنالوجی کے عملی اطلاق سے پہلے مزید تحقیق و ترقی کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میںنئے مواقع پیدا ہوئے ہیں جس سے پورا خطہ فائدہ اٹھا سکتا ہے۔