بیلاروس کے ایوان نمائندگان کے چیئرمین نے کہا ہے کہ بیلاروس پاکستان کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

پاکستان بیلاروس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینا چاہتاہے: ایاز صادق
10 اپریل 2017 (14:25)
0

بیلاروس کے ایوان نمائندگان کے وفد نے ایوان کے چیئرمین ولادی میرAndreinchenko کی قیادت میں آج اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔سپیکر نے کہاکہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور پارلیمانی روابط کو فروغ دے کر دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینا چاہتاہے ۔
ولادی میرAndreinchenko نے کہاکہ بیلاروس پاکستان کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
سپیکر ایازصادق اور بیلاروس کے ایوان نمائندگان کے چیئرمین ولادی میرAndreinchenko نے دونوں ملکوں کی پارلیمنٹوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پردستخط بھی کئے۔