اطلاعات کی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اداروں پردبائو ڈالنا چاہتے ہیں۔

تحریک انصاف کو انتخابی اصلاحات کے عمل میں شامل ہونا چاہیے:مریم اورنگزیب
10 اپریل 2017 (14:17)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو انتخابی اصلاحات کے عمل میں شامل ہونا چاہیے۔آج اسلام آباد میں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اداروں پردبائو ڈالنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں باقاعدگی سے شرکت نہیں کی ۔

آج نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئے اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ اور سلامتی کیلئے جامع اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔

وزیر مملکت نے کہاکہ تمام متعلقہ فریقوں کو صحافیوں کی فلاح و بہبود اورتحفظ کے بل کی تیاری کے عمل میں شامل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا صحافیوں کا تحفظ اور فلاح و بہبود حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ بل پر من و عن عملدرآمد کرانے کے لئے صحافیوں کی ایک کونسل تشکیل دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ بل کو منظر عام پر لانے کا مقصد ذرائع ابلاغ اور سول سوسائٹی کے تمام طبقوں سے تجاویز حاصل کرنا ہے ۔  
انہوں نے کہاکہ بل کو حتمی شکل دینے سے پہلے ویج بورڈ ایوارڈ اورصحافیوں کی بہبود کے فنڈ سے متعلق سفارشات پر غور کیا جائے گا۔


comments powered by Disqus