واپس جانے والے بے گھر افراد کو 35 ہزار روپے نقد اور چھ ماہ کا راشن فراہم کیا جارہا ہے۔

جنوبی وزیرستان کے عارضی بے گھر افراد کی واپسی کا آخری مرحلہ شروع
10 اپریل 2017 (13:27)
0

جنوبی وزیرستان ایجنسی"> جنوبی وزیرستان ایجنسی کے عارضی طورپر بے گھر افراد کی واپسی کا آخری مرحلہ آج صبح شروع ہوا۔سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ مکین اورلدھا کی تحصیلوں کے عارضی طورپر بے گھر افراد کو اس ماہ کے آخر تک اپنے آبائی علاقوں میں واپس بھیجا جائیگا۔واپس جانے والے بے گھر افراد کو 35 ہزار روپے نقد اور چھ ماہ کا راشن فراہم کیا جارہا ہے۔