مشیر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کی زندگی کی پرواہ کئے بغیر ان کے بنیادی انسانی حقوق دینے سے مسلسل انکار کرتارہا ہے۔

عالمی برادری فوری طورپر بے گناہ کشمیریوں کا قتلِ عام بند کرائے :سرتاج عزیز
10 اپریل 2017 (13:23)
0

خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں آٹھ نوجوانوں کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ فوری طورپر بے گناہ کشمیریوں کا قتلِ عام بند کرانے اور اقوام متحدہ کی زیر نگرانی کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق شفاف ، آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کرانے کے لئے بھارت پر دبائو ڈالے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کی زندگی کی پرواہ کئے بغیر ان کے بنیادی انسانی حقوق دینے سے مسلسل انکار کرتارہا ہے۔


comments powered by Disqus