مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی نئی کارروائی میں مزید4 کشمیری نوجوان شہیدکردیئے
10 اپریل 2017 (13:09)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی نئی کارروائی میں آج مزید چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ان نوجوانوں کو ضلع کپواڑہ کے علاقے Keran میں ایک فوجی کارروائی کے دورا ن شہید کیا۔

واضح رہے کہ آٹھ نوجوان شہید اورتقریباً دوسو افراد کل اس وقت زخمی ہوگئے جب فوج نے بڈگام، سرینگر، گاندربل کے اضلاع میں ڈھونگ پارلیمانی انتخابات کے خلاف مظاہرہ کرنے والے لوگوں پر فائرنگ کی ۔

رجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں آٹھ نوجوانوں کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ فوری طورپر بے گناہ کشمیریوں کا قتلِ عام بند کرانے اور اقوام متحدہ کی زیر نگرانی کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق شفاف ، آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کرانے کے لئے بھارت پر دبائو ڈالے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کی زندگی کی پرواہ کئے بغیر ان کے بنیادی انسانی حقوق دینے سے مسلسل انکار کرتارہا ہے۔

ادھر سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اورمحمد یٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کہا ہے کہ وسطی کشمیرمیں انتخابات کا بائیکاٹ بھارت کے لئے یہ واضح پیغام ہے کہ عوام کبھی بھی جبری تسلط قبول نہیں کریں گے۔

مشترکہ مزاحمتی قیادت نے سری نگر میں ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی کشمیر کے عوام کیلئے یہ ایک بہترین مثال ہے اور انہیں بھی انتخابی ڈرامے سے دور رہنا چاہیے۔
مزاحمتی قیادت نے بھارت نواز سیاستدانوں سے کہاکہ وہ اپنے غلط کاموں پر معافی مانگیں اور جابرانہ تسلط کے خلاف آزادی کے کیمپ میں شامل ہوجائیں ۔مشترکہ مزاحمتی قیادت نے عالمی برادری پرزوردیا کہ وہ بھارت کی طرف سے بے گناہ کشمیریوں کو شہید کئے جانے کے واقعات کا نوٹس لے۔


comments powered by Disqus