وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ 44 سال قبل منتخب حکومت نے ملک کو آئین کا تحفہ دیا تھا۔

شہبازشریف کی ''یوم دستور'' کے موقع پر قوم کو مبارکباد
10 اپریل 2017 (13:05)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے '' یوم دستور '' کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 44 سال قبل منتخب حکومت نے ملک کو آئین کا تحفہ دیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ 1973 کا آئین باہمی احترام، آزادی، سماجی انصاف، مختلف مذاہب کے پیروں کاروں اور معاشرے کے تمام افراد کے درمیان مساوات کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔
آ ج ٹیکس کے دن کے موقع پر اپنے ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی ادائیگی قومی فریضہ ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومتیں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر ٹیکس خرچ کرتی ہیں۔


comments powered by Disqus