نواز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملک کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

10 اپریل 2017 (10:46)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ وہ فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان سے باتیں کر رہے تھے جنہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
فضائی حدود کے تحفظ کیلئے پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملک کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے۔فضائیہ کے سربراہ نے وزیراعظم کو پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ امور اور آپریشنل تیاریوں سے متعلق امور پر بریفنگ دی۔