File photo

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ ملالہ یوسفزئی کو امن کی سفیر کاایوارڈ دیں گے
10 اپریل 2017 (10:27)
0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز پاکستان میں تعلیم کے فروغ کی کارکن اور نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو آج اقوام متحدہ میں امن کی سفیر کاایوارڈ دیں گے۔

اس سلسلے میں آج اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر نیو یارک میں ایک تقریب ہوگی۔
اس سے پہلے انتونیو گوتریز ملالہ یوسفزئی اور دنیا بھر سے نوجوانوں کے دیگر نمائندے لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر بات چیت کریں گے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی عالمی ادارے کی جانب سے ملالہ کو امن کی سفیر کا اعزاز ملنے کی خوشی میںایک استقبالیہ بھی دیں گی۔


comments powered by Disqus