وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومتیں ٹیکس وصولی کی رقم عوام کیلئے سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کرتی ہیں۔

File photo

ٹیکس کی ادائیگی قومی فریضہ ہے:شہباز شریف
10 اپریل 2017 (10:18)
0

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس کی ادائیگی قومی فریضہ ہے۔

لاہور میں پیر کے روز ٹیکس ڈے پر جاری کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد صوبے میں ٹیکس کی ادائیگی کی آگاہی پیدا کرنا اور ٹیکس کلچر کو فروغ دینا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومتیں ٹیکس وصولی کی رقم عوام کیلئے سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے صوبے میں ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے ٹرسٹ سکیم جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے۔