File photo

سلامتی کونسل کی مصر میں بم دھماکوں کی مذمت
10 اپریل 2017 (08:47)
0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مصر میں دو بم دھماکوں کی مذمت کی ہے اور رکن ملکوں پر زوردیا ہے کہ مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے مصری حکومت سے تعاون کریں۔

سلامتی کونسل نے ایک بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی سے عالمی امن و سلامتی کو سنگین خطرات کا سامنا ہے۔