File photo

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فورسز کے ہاتھوں آٹھ شہریوں کے قتل عام کیخلاف آج اور کل مکمل ہڑتال
10 اپریل 2017 (07:38)
0

مقبوضہ کشمیر میںضلع بڈگام میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں آٹھ شہریوں کے قتل عام کیخلاف آج اور کل مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

ہڑتال کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس اور مزاحمتی قیادت نے کی ہے۔
بھارتی فوج کی جانب سے کل بڈگام، سرینگر اور گاندربل کے اضلاع میں بھارت کے نام نہاد پارلیمانی انتخابات کے خلاف احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کے دوران یہ نوجوان شہید ہوئے۔
ووٹ ڈالنے والے لوگوں کی تعداد چھ فیصد سے بھی کم ہونے کی وجہ سے انتخابات کا ڈرامہ مکمل طور پر ناکام ہوگیا۔