چیئرمین سینٹ نے کہاکہ تمام صوبے مضبوط ثقافتی رشتوں میں منسلک ہیں ۔

File photo

آئین تمام صوبوں کو اپنی ثقافت کے فروغ کے مساوی مواقع فراہم کرتا ہے:ربانی
10 اپریل 2017 (07:34)
0

چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہاہے کہ ملک کا آئین تمام صوبوں اور تمام طبقوں کو اپنی ثقافت کے فروغ کے مساوی مواقع فراہم کرتا ہے۔

وہ اسلام آباد میں یوم آئین کے سلسلے میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
رضا ربانی نے کہاکہ تمام صوبے مضبوط ثقافتی رشتوں میں منسلک ہیں اور ہمیں اپنی سماجی اور ثقافتی اقدار کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔