File photo

سرتاج عزیز کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں آٹھ نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت
10 اپریل 2017 (07:30)
0

 مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں آٹھ نوجوانوں کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ بے گناہ کشمیریوں کا قتلِ عام فوری طورپربند کرانے اور اقوام متحدہ کی زیر نگرانی کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق شفاف ، آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کرانے کے لئے بھارت پر دبائو ڈالے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کی زندگی کی پرواہ کئے بغیر ان کے بنیادی انسانی حقوق دینے سے مسلسل انکار کرتارہا ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارتی فوج کی طرف سے وادی میں جاری جارحیت اوروحشیانہ مظالم انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں۔
مشیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور ظلم و ستم کے باوجود کشمیریوں کے پختہ عزم نے بھارت کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے حق خودارادیت کے حصول تک اپنے موقف پر ڈٹے رہیں گے۔


comments powered by Disqus