File photo

مصر میں تین ماہ کیلئے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان
10 اپریل 2017 (07:24)
0

مصر میں سکندریہ اور ٹینٹن میں گزشتہ روز کے بم دھماکوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کے بعد تین ماہ کیلئے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کر دیاگیا ہے۔

ہنگامی قانون میں پولیس کو لوگوں کو گرفتار کرنے ، ان کی نگرانی کرنے او ر انہیںحراست میں لینے کے اختیارات میں اضافہ کردیاگیا ہے اور نقل و حرکت کی آزادی کو محدود کیا جاسکتا ہے۔