File photo

آئین کی بالادستی ہماری حتمی منزل ہے:ایاز
10 اپریل 2017 (07:16)
0

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے آج یوم آئین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئین کی بالادستی ہماری حتمی منزل ہے جو جمہوریت ،ہر شہری کے بنیادی حقوق، سلامتی کی ضمانت دیتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس مقدس دستاویز کی بالادستی کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جانا چاہیے۔

سردار ایاز صادق نے کہاکہ ہمیں اس تاریخی دن کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کرنا چاہیے کہ اس مقدس دستاویز کے ہر لفظ کا تحفظ اوردفاع کریں گے جس نے آزادی، سماجی انصاف اورمساوات کے ساتھ ہمیں قوم کی حیثیت سے متحد کیا ہے۔


comments powered by Disqus