پاکستان کے بابراعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

File photo

گیانا:پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو74 رنز سے ہرا کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی
10 اپریل 2017 (06:29)
0

رات گیانا میں دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو74 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 282رنز بنائے۔
جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم چوالیس اعشاریہ پانچ اوورز میں 208رنز بنا سکی۔
پاکستان کے بابراعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا انہوں نے125 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔
تیسرا اورآخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ منگل کے روز اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔


comments powered by Disqus