Wednesday, 24 April 2024, 03:20:36 pm
سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی 31 ارب روپے سے زائد مالیت کے منصوبوں کی منظوری
December 10, 2019

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 31 ارب روپے سے زائد مالیت کے آٹھ منصوبوں کی منظوری دی ہے جبکہ 40 ارب روپے سے زائد مالیت کے تین منصوبوں کو غور کے لئے قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔

کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کی صدارت میں ہوا۔ جس میں توانائی ،نظم ونسق، فزیکل پلاننگ اور ہائوسنگ، سائنس اورٹیکنالوجی، ٹرانسپورٹ اور مواصلات اورآبی وسائل سے متعلق منصوبوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں سات ارب نوے کروڑ روپے کے مالیت کے بلوچستان روزگار کاروباری پروگرام کی بھی منظوری دی گئی۔منصوبے کابنیادی مقصد بلوچستان کے آٹھ اضلاع میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور پائیدار کاروبارکوفروغ دینا ہے جوپناہ گزینوں کی طویل عرصے سے موجودگی کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.