Thursday, 18 April 2024, 06:09:48 pm
پاکستان کی بھارتی لوک سبھا میں نئی امتیازی قانو ن سازی کی شدید مذمت
December 10, 2019

File Photo

پاکستان نے بھارتی لوک سبھا میں نئی امتیازی قانو ن سازی کی شدید مذمت کی ہے اور اسے مذموم عزائم کے ساتھ  ہمسایہ ممالک میں مداخلت کی بزدلانہ کوشش قراردیاہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل نے ایک بیان میں کہا ہےکہ بھارتی لوک سبھا کی طرف سے نئی قانون سازی کے تحت مسلمانوں کے سوا پاکستان اوردو دوسرےجنوب ایشیائی ملکوں کے شہریوں کو شہریت دینا انسانی حقوق کے عالمی منشور اور مذہب یاعقیدے کی بنیاد پرہر قسم کے امتیازی سلوک کے خاتمے کے بارے میں دوسرے تمام بین الاقوامی اعلامیوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حالیہ قانون سازی ہندو راشٹرا کے نظریے کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ایک اور اہم قدم ہے جس پر دائیں بازو کے ہندو رہنما کئی دہائیوں سے سختی سے عمل پیرا رہے ہیں۔

 ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ اس قانون سازی نے بھارت کے سیکولر ازم اور جمہوریت کے کھوکھلے دعووں کو بھی ایک بار پھر بے نقاب کیا ہے۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.