Wednesday, 22 January 2020, 06:23:28 pm
قومی اسمبلی، حکومت صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے،وزیر توانائی
December 10, 2019

File photo

توانائی ڈویژن کے وزیر عمر ایوب خان نے حکومت کی جانب سے صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی کا عزم ظاہر کیا ہے اور 2025 تک ہوا اور شمسی توانائی کے منصوبوں کے ذریعے چھ روپے پانچ پیسے فی یونٹ سے کم نر خ پر تقریباً آٹھ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بات مالاکنڈ میں چار بجلی گھروں کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے باوجود علاقے کے لوگوں سے بجلی کے بلوں میں فیول سرچارج کی وصولی کے بارے میں توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہی۔عمر ایوب خان نے کہا کہ ہم ملکی ذرائع سے70 سے اسی فیصد توانائی پیدا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں تاکہ صارفین کو سستی بجلی فراہم کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے تمام حصوں میں توانائی سمیت وسائل کی مساوی تقسیم پر عمل کررہی ہے انہوں نے کہا کہ300سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے بجٹ میں 54 ارب روپے مختص کیے ہیں۔