Wednesday, 22 January 2020, 12:31:54 am
جنگی ہیرو سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کا یوم شہادت
December 10, 2019

جنگی ہیرو سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کا آج یوم شہادت منایا گیا۔وہ اٹھارہ جون1949 کو ڈھوک پیر بخش میں پیدا ہوئے جو ڈھوک محمد حسین جنجوعہ کے نام سے بھی مشہور ہے۔وہ تین ستمبر1966 ء کو ڈرائیور کے طور پر بھرتی ہوئے۔1971 ء میں جنگ کے آغاز کے بعد بیسویں لانسر میں واحد ڈرائیور ہونے کے باوجود سوار محمد حسین نے ہر اس معرکے میں بلاخوف و خطر حصہ لیا جس میں ان کا یونٹ شامل تھا۔دسمبر1971 ء میں حرار خورد قصبے کے قریب جب انہوں نے دشمن کو بارودی سرنگوں والے علاقے کے قرب پایا تو اپنے طور پر دشمن پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں دشمن کے سولہ ٹینک تباہ ہوگئے۔تاہمRECOILESS رائفلز سے فائر کرتے ہوئے انہیں دشمن کی مشین گن کا برسٹ سینے میں لگا اور دس دسمبر1971 ء کو انہوں نے جام شہادت نوش کیا۔سوارمحمد حسین شہید کو دشمن کے خلا ف جرات مندانہ کارروائیوں کے اعتراف میں اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔