Wednesday, 22 January 2020, 06:52:08 pm
ہیگ،پاک ہالینڈ دوطرفہ سیاسی مشاورت کا ساتواں دور
December 10, 2019

ُپاک ہالینڈ دوطرفہ سیاسی مشاورت کا ساتواں دور آج  ہیگ میں ہوا۔ یورپ کے لیے خصوصی سیکرٹری ڈاکٹر امان راشد اور ہالینڈ کی وزارتِ خارجہ کے سیاسی امور کے ڈائریکٹر جنرلThijs Van Der Plasنے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔ دونوں فریقوں نے سیاسی، اقتصادی تجارتی، سرمایہ کاری ، موسمیاتی تبدیلی اور عوامی تبادلوں سمیت دوطرفہ تعلقات کے علاوہ اپنے متعلقہ علاقوں میں رونما ہونیوالی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ خصوصی سیکرٹری نے ہالینڈ کے وفد کو پاکستان میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول اور آسانی کے حوالے سے آگاہ کیا اور انہیں حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں سے فائدہ اُٹھانے کی دعوت دی۔ Thijs Van Der Plas نے کہا کہ ان کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا قریبی جائزہ لے رہی ہے اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ اس مسئلے کو جلد بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے گا۔ ہالینڈ کے وفد نے خاص طور پر کرتار پور راہداری کے کھلنے کے تناظر میں مذہبی رواداری کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔