Thursday, 25 April 2024, 06:30:21 am
حکومت مزید ٹیکنالوجی پارکس کے قیام کیلئے پرعزم ہے:ڈاکٹر فردوس
December 10, 2019

 اطلاعا ت ونشریات کے بارے میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ حکومت معلومات پر مبنی معیشت کے فروغ کےلئے تعلیمی اداروں میں مزید ٹیکنالوجی پارکس کے قیام کےلئے پرعزم ہے۔

 نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سائنس و ٹیکنالوجی پارک کے قیام  کے حوالے سے آج (منگل) متعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ تعلیمی اداروں اور صنعتوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرے گا۔

 انہوں نے کہا کہ یہ پارک تحقیق اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے میں  معاون ثابت ہوگا۔

 فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی پارک تحقیق کاروں کو مل بیٹھنے کا پلیٹ فارم اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی ترقی کےلئے عملی اقدامات کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.