Wednesday, 22 January 2020, 06:23:17 pm
دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے انسانی حقوق کے عالمی دن کو یوم سیاہ کے طورپرمنایا
December 10, 2019

کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے منگل کو انسانی حقوق کے عالمی دن کو یوم سیاہ کے طورپرمنایا جس کامقصد عالمی برداری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی جانب مبذول کرانا ہے ۔

یہ دن منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کی ہے۔ اس دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیرمیںبھارت کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کیلئے مکمل ہڑتال کی ہے۔ سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ بھارتی حکمرانوں کی طرف سے کشمیریوں کے خلاف بڑھتے ہوئے مظالم کے پیش نظر تنازعے کشمیر کے حل کیلئے موثر اور فعال کردار ادا کرنے کی غرض سے عالمی برادری کی ذمہ داری کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ (این این آر، وہاج بشیر)